میرے محبوب
آو چائے پیتے ہیں
چائے زندہ لوگ پیا کرتے ہیں
تمہارے لب کتنے تازہ ہیں
جن پر
سانسوں کی بھاپ
قطرہ قطرہ ہو کر نثار ہو رہی ہے
ارے ۔۔۔ دیکھو
تمہاری عینک تک دھندلا رہی ہے
پر ۔۔ عینک کے پیچھے تمہاری دلدار آنکھیں
پیارکی لپکیں مار رہی ہیں
جن کی حدت مجھے پہنچ رہی ہے
میرے محبوب
تمہارے میرے درمیان کئی آفاق ہیں
زمان و مکان کے مختلف اوقات ہیں
جانے کتنے پرندے پودے پتھر ہیں
اف ۔۔۔۔۔ میری باتیں
تم بے اختیار مسکرا رہے ہو
تمہاری مسکراہٹ کتنی جاندار ہے
گنگناتے سے لب بڑے شاندار ہیں
میرے محبوب
آو چائے پیتے ہیں
تمہارے لب زندہ ہیں
میرا عشق زندہ ہے
چائے تو صرف زندہ لوگ پیا کرتے ہیں
ڈاکٹر نگہت نسیم
20 ستمبر دوہزار سترہ













