بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گرد گروپ داعش کی طرف سے کیے گئے حملوں کو آج ایک برس مکمل ہو رہا ہے۔
اس موقع پر آج برسلز میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ بیلجیئم کے بادشاہ فیلیپے آج برسلز ایئرپورٹ اور مال بیک میٹرو اسٹیشن جائیں گے اور مرنے والوں کی یاد میں حاضرین کے ساتھ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔
ان دو مقامات پر گزشتہ برس 22 مارچ کو ہونے والے خودکش حملوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک جبکہ 320 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ان دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے بیلجیئم میں ایمرجنسی نافذ چلی آ رہی ہے۔













