حسین نوازنے کہاہےکہ ڈاکٹروں کاکہناہےکہ وہ ان کی والدہ کےحوالےسےکوئی کمٹمنٹ نہیں کرسکتےاورنہ ہی کوئی تاریخ دےسکتےہیں۔
لندن کے ہرلے انسٹی ٹیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نے بتایا اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے بتایا ڈاکٹروں کاکہناہےکہ وہ اپنی طرف سےپوری کوشش کررہےہیں۔
انھوں نے قوم سےدرخواست کی کہ والدہ کوخصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔والدہ ابھی بےہوش ہیں۔والدہ جب تک ٹھیک نہیں ہوجاتیں والدصاحب کویہیں رہناچاہئے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہلیہ کی بیماری کے سبب وطن واپسی کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔کل بروز منگل 19 جون کو احتساب عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جائے گی۔۔۔کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ اورڈاکٹر کاخط درخواست کے ساتھ جمع کرایا جائےگا۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں عید سے قبل جمعرات کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔












