عمران خان 4 جولائی کو الیکشن کمیشن میں طلب

0
617

الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے بیان حلفی لینے کے خلاف دائر درخواستوں پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 4 جولائی کو طلب کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں سے بیان حلفی لینے کے معاملے پرملک محمد منیر اور راؤ وقاص ارشاد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف نے امیدواروں سے غیر قانونی بیان حلفی لیا، ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے پوچھا کیا ایسے بیان حلفی دیگر جماعتوں نے بھی لیے ہیں، سیاسی جماعت کا ٹکٹ اس کی شرائط پر ہی ملتا ہے۔

درخواست گزار کا موقف تھاکہ سیاسی جماعت کسی کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

SHARE

LEAVE A REPLY