وفاقی کابینہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتای کیخلاف پرتشدد مظاہروں میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ شرپسندوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے فیصلوں پر حرف بہ حرف عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے سیاہ دن فوجی اور سول املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو گا۔

اعلامیہ کے مطابق شہبازشریف نے کہا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد کمی کے تناسب سے کرایوں اور اشیائے ضروریہ و خورونوش کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔ وزارتِ داخلہ اور ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لے۔

SHARE

LEAVE A REPLY