بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ پندرہ اگست کو ملکی یوم آزادی کے بعد سے کرفیو میں نرمی پیدا کر دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کرفیو میں نرمی کے باوجود ٹیلی فون لائنیں منقطع رہیں گی اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال نہیں کی جائے گی۔
ریاستی گورنر نے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ موصلاتی رابطے بدستور منقطع رکھے جائیں گے کیونکہ حکومت دشمن قوتوں کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتی۔
بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر کے دستوری تشخص کو نریندر مودی حکومت نے پانچ اگست کو کم کر دیا تھا اور اُس دن سے کشمیر میں نقل و حرکت اور مواصلاتی رابطوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔













