یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے عہد کیا ہے کہ وہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے چونتیس ہزار مہاجرین کو براہ راست اپنے ہاں قبول کریں گی۔
یہ بات برسلز میں یورپی یونین کے حکام نے بدھ کی شام بتائی۔ یونین کے رکن ممالک نے یہ عہد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر رعد الحسین کے اس بیان کے محض ایک روز بعد کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتیوں کے روکنے کے لیے یورپی ممالک کا لیبیا کے ساتھ تعاون ’انسانی ضمیر کے لیے ایک شرمناک‘ بات ہے۔
یورپی یونین نے ستمبر میں کہا تھا کہ وہ اگلے دو برسوں میں دوبارہ آباد کاری کے ایک پروگرام کے تحت اپنے ہاں کم از کم پچاس ہزار مہاجرین کو پناہ دے گی۔ اس پروگرام میں اب تک سولہ ممالک اپنی شمولیت کی پیشکش کر چکے ہیں













