موغادیشو میں خودکش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی

0
99

افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس حملہ آور نے ایک پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد 10 بتائی گئی تھی۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم قبل ازیں اس طرح کی کارروائیاں شدت پسند گروپ الشباب کی طرف سے کی جاتی رہی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY