امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر جہاز کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے.

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن پولینڈ کے شہر وارسا کا دورہ مکمل کر کے ایئرفورس ون کی سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش میں تھے کہ لڑکھڑا کر گرپڑے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جوں ہی امریکی صدر پولینڈ پہنچے تھے اس وقت بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں ایک شخص کو ایئرفورس ون کے جہاز سے گرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ شخص جو بائیڈن ہی ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا نے ان گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو وفد کا رکن قرار دیا تھا۔

تاہم اب وارسا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھرسوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوئیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جو بائیڈن جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے پہلے لڑکھڑائے اور پھر گرے لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑے ہوئے اور جہاز پر چڑھے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن عہدہ سنبھالنے کے بعد دوسرے مہینے ہی ایئرفورس ون کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے تھے، اس کے بعد امریکی صدر جون 2021 میں بائی سائیکل سے گرپڑے تھے۔ بائیڈن کا یوں بار بار گرنا ان کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے پرسوالیہ نشان کھڑے کر رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY