ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں ایک ہزار سے زائد مکانات ناقابلِ رہائش قرار

0
909

اسرائیلی دار الحکومت تل ابیب کے میئر رون ہلدائی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں شہر میں ایک ہزار سے زائد رہائشی یونٹس ناقابلِ رہائش ہو چکے ہیں۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق براہِ راست میزائل حملوں اور میزائلوں کو روکنے کی کوششوں کے دوران گرنے والے ملبے سے تل ابیب، رامات گان اور بنی براک میں عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حکام کو اب تک تقریباً 30 ہزار اسرائیلی شہریوں کی جانب سے املاک کے نقصان کے دعوے موصول ہو چکے ہیں۔

اب تک موصول ہونے والے دعوؤں میں 18 ہزار 408 عمارتوں، 6 ہزار 617 گاڑیوں اور 2 ہزار 549 دیگر سازو سامان کو ہونے والے نقصانات کے دعوے شامل ہیں۔

اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران اور لبنان کے خلاف 40 روزہ جنگ کی لاگت تقریباً 17.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY