پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ نے متفقہ طور پرآئندہ تین سال کےلیے نجم سیٹھی کو چیئرمین منتخب کر لیا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران پی سی بی چیرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نےگورننگ بورڈ کےاجلاس کی صدارت کی۔گورننگ بورڈ نے متفقہ طور پر نجم سیٹھی کو بورڈ کا سربراہ منتخب کیا ۔

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں شامل 9 ممبران تھے جن کے ووٹ کے بعد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جانا تھا تاہم نجم سیٹھی کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔

نو منتخب چیئر مین نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتروں گا،پاکستان کرکٹ کی بہتری کےلیےہمیں مل کر کام کرنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY