ایون فیلڈ ریفرنس، ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
668

شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، نواز شریف اور مریم نواز کی طرف سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کراچی میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے، نواز شریف آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا گواہ اور ملزم میں فرق ہوتا ہے، مہارا شٹر اور ڈاکٹر پارفل بی کے درمیان کیس میں ویڈیولنک بیان کی اجازت دی گئی۔ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا اس کیس میں کمیشن کے ذریعے ویڈیو لنک پر بیان کی اجازت دی گئی، گواہ پرائیویٹ ایکسپرٹ ہے جسے جے آئی ٹی نے ہائر کیا، رابرٹ ریڈلے کو ہائر کرتے وقت شرائط بھی طے کی گئی ہوں گی۔

احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد غیر ملکی گواہوں کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جج محمد بشیر درخواست پر آج ہی فیصلہ سنائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY