فواد حسن فواد ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں

0
141

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد ایک روز کے ریمانڈ پر نیب حکام کی تحویل میں دے دیا۔

اس سے قبل نوازشریف کےسابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے گھر کے خواب سجائے اور آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں درخواستیں دیں، جبکہ فواد حسن فواد نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،ٹھیکہ کاساڈیولپرزکودلوایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد حسن فواد کے غیر قانونی اقدامات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا،انہوں نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ بھی دبا ۔

نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ آشیانہ اقبال پراجیکٹ کی رپورٹ بنانے والے افسران کو بھی طلب کیا ہے۔

عدالت نے فواد حسن فواد کو ایک روز کے ریمانڈ پر نیب حکام کی تحویل میں دے دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY