چوہدری نثار،کمر کی تکلیف کے باعث آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

0
1122

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کمر کی تکلیف کے باعث آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے چوہدری نثار کو اسٹریس نہ لینے اور 24 آرام کا مشورہ دیا ہے ، توقع ہے کہ وہ کل کسی وقت پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا، ذرائع کے مطابق خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ پریس کانفرنس میں وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم کے درمیان ناراضی ہے ، وزیر داخلہ کو منانے کے لئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی گئی مگر وہ ناکام لوٹی ،اس ملاقات میں چوہدری نثار نے کہا کہ ان کا موقف اصولی ہے وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

SHARE

LEAVE A REPLY