اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی کابینہ میں ایک وزیر خارجہ بھی نامزد کر دیا ہے۔ اتوار سترہ فروری کو انہوں نے اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اسرائیل کاٹز کو ملکی وزیر خارجہ مقرر کر دیا۔ اقتدار میں آنے کے بعد سے نیتن یاہو نے وزارت خارجہ کا قلمدان اپنے پاس ہی رکھا ہوا تھا۔ گزشتہ برس انہوں نے وزارت دفاع کا قلمدان بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا، جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔












