‘موڈرنا ویکسین چھ سے گیارہ سال کے بچوں کے لیے محفوظ ہے

0
373

امریکہ کی دوا ساز کمپنی، موڈرنا کا کہنا ہے کہ کلینیکل ٹرائل سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کی کم خوراک 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے محفوظ ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے 4700 سے زائد بچوں کو تقریباً 28 دن کے وقفے سے اپنی ویکسین کی دو خوراکوں کے ٹیکے لگائے۔ ویکسین کی مقدار بالغوں کو دی جانے والی خوراک سے تقریباً نصف تھی۔

ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں میں پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کی سطح وہی تھی جو مکمل خوراکیں لینے والے بالغوں میں دیکھی گئی تھی۔

موڈرنا کا کہنا ہے کہ بچوں میں ویکسین لگنے کے بعد معمولی نوعیت کے سائیڈ ایفکٹس دیکھے گئے جن میں تھکاوٹ، سر درد، بخار اور انجکشن کی جگہ پر درد وغیرہ شامل ہیں؛ جب کہ شدید اثرات، مثلاً دل کی سوزش کی تعداد بہت کم تھی۔ یہ سائیڈ ایفکٹ زیادہ تر لڑکوں اور نوجوانوں میں دیکھا گیا تھا۔

موڈرنا کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے نتائج امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن یعنی ایف ڈی اے اور ادویات کے دیگر عالمی ریگولیٹرز کے سامنے منظوری کے لیے پیش کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY