ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا کے مرکزی حصے میں تین لاکھ سے زائد افراد ہسپانوی وحدت کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شریک ہوئے۔ کاتالونیا کی سول سوسائٹیوں نے ریلی میں شرکا کی تعداد نو لاکھ سے زائد بیان کی ہے۔

یکم اکتوبر کے آزادی ریفرنڈم کے بعد ہسپانوی وحدت کے حق میں یہ اب تک کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بڑی ریلی اُن ریلیوں جیسی ہے جو کاتالونیا کی آزادی کے حق میں نکالی گئی تھیں۔

اس ریلی کے شرکاء کاتالونیا، اسپین اور یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ کاتالونیا کے علاقائی صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ پرسوں دس اکتوبر کو اپنی پارلیمان میں موجودہ سیاسی صورت حال پر خصوصی تقریر کرنے والے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY