ایران بمقابلہ امریکہ و اسرائیل :ایران کے جوابی حملے جاری، یو اے ای میں 37 امریکی فوجی ہلاک

0
1310

امریکی صدر نے عوام سے خطاب میں ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تمام فوجی مقاصد حاصل کرلیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن شروع کیے ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، چار ہفتوں میں امریکی فوج نے فیصلہ کن حملےکیے ہیں، ہم نے ایران کی نیوی، ائیرفورس کو مکمل تباہ کردیا ، انکے کئی لیڈر ختم ہوچکے، رجیم ختم ہوچکا، ایران کے ایٹم بم بنانے کی صلاحیت بھی ختم کردی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران جنگ کا مشکل حصہ مکمل ہوچکا، اب ایران خطرہ نہیں رہا، ایران جنگ کے اسٹریٹجک مقاصد تکمیل کے قریب ہیں، مقاصد کی مکمل تکمیل تک جنگ جاری رہے گی، اپنا مشن مکمل کریں گے، صدر ٹرمپ نے ایران کے تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی اشارہ دیا۔ ساتھ یہ بھی کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بہت قریب آ رہے ہیں۔

ایران اور حزب اللہ نے جارحیت کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیے، دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں میزائل گرنے سے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

خطرے کے سائرن سن کر بنکرز کی طرف دوڑنے والے 6 اسرائیلی آباد کار بھگدڑ میں زخمی ہوگئے جبکہ ایک ہلاک ہوگیا ، بنکرز کو بھی نقصان پہنچا ۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایرانی خبر رساں اداے ایسنا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کے نام پیغامِ تشکر بھیجا ہے اور حزب اللہ کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی قیادت اسلامی دنیا کے بدترین دشمنوں کے مقابلے میں استقامت، ثابت قدمی اور صبر کی علامت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب اللہ کے رہنما اس جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی قیادت کو ایران قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے آج ایران کی جانب سے داغے گئے 5 بیلسٹک میزائل اور 35 ڈرون کامیابی سے تباہ کر دیے۔

وزارت کے مطابق ان کارروائیوں کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک تباہ کیے گئے ایرانی میزائلوں کی مجموعی تعداد 438 جبکہ مار گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 2012 ہو گئی ہے۔

ملائیشیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ملائشیاکے جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ٹول ادا نہیں کررہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق متعددجہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے قطار میں ہیں، ملائیشین جہازوں کوبغیرکسی ادائیگی کےگزرنے کی اجازت دی گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY