برطانوی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بریگزٹ امور کے نگران وزیر ڈیوڈ ڈیوس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ڈیوس نے اپنے استعفے کا اعلان لندن میں ملکی کابینہ کے اس فیصلے کے دو روز بعد کیا کہ برطانیہ یورپی یونین سے اپنے اخراج کے بعد بھی اس بلاک کے ساتھ اپنے قریبی اقتصادی روابط قائم رکھے گا۔ ڈیوڈ ڈیوس کو بریگزٹ کے حوالے سے ایک سخت گیر سوچ کا حامل سیاستدان تصور کیا جاتا ہے اور وہ اس بارے میں وزیر اعظم ٹریزا مے کے موقف کی مخالف کرتے ہوئے ماضی قریب میں کئی بار اپنی ذمے داریوں سے مستعفی ہو جانے کی دھمکی دے چکے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY