زیارت میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی۔ تمام انسٹھ پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ایف کے خلیل الرحمان دومڑ بارہ ہزار دو سو چودہ ووٹ لے کر کامیاب قرار۔ پی ٹی آئی کےامیدوارنور محمد نے گیارہ ہزارچار سو اکتالیس ووٹ حاصل کئے ۔

زیارت کے حلقہ پی بی سات میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر آٹھ امیدواروں نے حصہ لیا۔ پی ٹی آئی ،پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علما اسلام ف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ حلقے میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

ہر پولنگ اسٹیشن میں خواتین کیلئے تین بوتھ قائم کئے گئے تھے۔ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔دو ہزار سے زائد اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد بتیس ہزار چارسو پانچ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ستائیس ہزار تین سو تئیس ہے۔ ضمنی انتخاب میں خواتین نےبھرپور حصہ لیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY