برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزا مَے نے اپنے ملک کے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کی تکمیل کے بعد یونین کو چھوڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
اُن کے مطابق انتیس مارچ سن 2019 کو برطانیہ پوری طرح یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔ اپنے بیان میں ٹریزا مے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انخلا کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کے ممکنہ تعلقات پر جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔
ان کے مطابق ابھی بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ لوگوں کے کاروبار اور زندگیوں کو مذاکراتی عمل سے متاثر کیا جائے۔













