برطانیہ 29 مارچ سن 2019 کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا، ٹریزا مَے

0
766

برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزا مَے نے اپنے ملک کے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کی تکمیل کے بعد یونین کو چھوڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

اُن کے مطابق انتیس مارچ سن 2019 کو برطانیہ پوری طرح یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔ اپنے بیان میں ٹریزا مے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انخلا کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کے ممکنہ تعلقات پر جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔

ان کے مطابق ابھی بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ لوگوں کے کاروبار اور زندگیوں کو مذاکراتی عمل سے متاثر کیا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY