قائد اعظم کا 141واں یوم ولادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

0
1417

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کاا141واں یوم ولادت آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔ بابائے قوم کا یوم ولادت پورے ملک میں روایتی عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے۔
دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جن میں قائد کی زندگی اورالگ وطن کی جدوجہد پر روشنی ڈالی جائیگی۔کراچی میں مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوگی۔
نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔قائد اعظم کے یوم ولادت کے عظیم موقعے پر قومی قیادت اور عوام ایک بارپھرپاکستان کوترقی اور اسحتکام دینے کا عزم کررہے ہیں

کرسمس اور یوم ولادت قائد اعظم کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،گرجا گھروں پرپولیس کی خصوصی نفری تعینات حساس مقامات کی نگرانی 25دسمبر کو جہاں مسیحی برداری کرسمس کا تہوار منارہی ہے وہی بابائے قوم قائد اعظم کا یوم ولادت کی بھی تیاریاں جاری ہیں اس اہم موقع پر شہر میں پولیس ہائی الرٹ کردیا گیا ہے

ہوٹلوں، مسافر خانوں،پبلک مقامات کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ گرجا گھروں، مسیحی کالونیوں پولیس تعینات ہے جہاں تلاشی کے بعد لوگوں کو چھوڑا جارہا ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد پر سادہ لباس اہلکار نظر رکھے ہوئے ہیں مسیحی برادری نے کرسمس کے حوالے سے خصوصی پروگرامات تشکیل دیے ہیں۔ کرسمس کے حوالے سے خریداری کی جارہی ہیں بازاروں خواتین کا رش ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY