این اے 120 لاہور کا ضمنی انتخاب، ن لیگ کی مشکلات میں اضافہ، ریٹرننگ افسر نے ن لیگ لاہور کے صدر اور وفاقی وزیر پرویز ملک کو حلقے میں انتخابی سرگرمیوں سے روک دیا۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے پرویز ملک کو نوٹس جاری کر دیا۔ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پرویز ملک نے اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ مل کر الیکشن مہم میں سرکاری مشینری استعمال کی، پرویز ملک حلقے میں ایسی سرگرمیوں سے باز ر ہیں کیونکہ شیڈول جاری ہونے کے بعد وفاقی وزراء اور اراکین اسمبلی حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔
ذرائع کے مطابق، ریٹرننگ افسر نے حلقے میں فوج کی تعیناتی کی سفارش کر دی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کے لئے وزارت دفاع کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولنگ کے روز حلقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے فوجی جوان حلقے کے ہر پولنگ سٹیشن پر تعینات ہونگے۔













