تیرہ ملین شامی باشندوں کو امداد کی اشد ضرورت، اقوام متحدہ

0
725

شام میں پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے باوجود تیرہ ملین سے زائد انسانوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جن شامی باشندوں کو فوری امداد کی سخت ضرورت ہے، ان میں سے چالیس فیصد بچے ہیں۔

عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ابھی تک محاصرہ شدہ اور دور دراز علاقوں تک امداد پہنچانا مسلسل ایک مشکل امر ہے۔ شام کی خانہ جنگی ساتویں سال میں داخل ہو چکی ہے جبکہ اس عرصے میں وہاں تین لاکھ تیس ہزار سے زائد انسان ہلاک اور لاکھوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY