معیت علمائے اسلام کے دھرنے کی حمایت کرنے والی پیپلز پارٹی کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ سندھ میں احتجاج کو وسعت دینے کی اجازت نہیں دے گی۔

کراچی میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی سے جب جے یو آئی کی جانب سے سڑکیں اور شاہراہیں بند کرنے کے اعلان کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تھا ’اس کی کبھی اجازت نہیں دی جاسکتی‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی فرد یا گروہ کا منصوبہ سڑکیں شاہراہیں بند کرنے، عوام کی زندگی میں مشکلات پیدا کرنے یا حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کا تو ایسا نہیں ہونے والا‘۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ہم عام آدمی کی زندگی میں کسی کی بھی مداخلت نہیں چاہتے اور سیکیورٹی اور تحفظ کے ساتھ صورتحال کو معمول پر رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY