پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر علاقہ مکینوں کی سہولت کیلئے صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹٰ فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پشاور کا حلقہ این اے 4 مختلف حصوں پر مشتمل ہے جن میں بڈابیر، میرا کچوری، اپر آرمر، لوئر آرمر، چمکنی اور سوریزئی شامل ہیں۔ 26 اکتوبر بروز جمعرات کو ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں مختلف جماعتوں اور آزاد حیثیت سے 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY