مقبوضہ کشمیر, کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 5 فوجی ہلاک

0
801

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 5 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آج صبح کپواڑہ میں پنج گاؤں کے علاقے چوکیبال میں واقع بھارتی فوجی کیمپ پر کیا گیا جس میں بھارتی فوج کے 2 افسران سمیت 5 فوجی ہلاک جبکہ متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاک افسران میں ایک کیپٹن اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر شامل ہیں۔

ایک بھارتی فوجی افسر نے حملے کے بعد شروع کئے گئے سرچ آپریشن میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چار زخمی فوجیوں کو فوری طور پر سرینگر بھیج دیا گیا ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہےجبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بھارتی فوج کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ کُپواڑہ میں فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے دونوں حملہ آور فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر گزشتہ کئی ہفتوں سے ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل رہے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY