ملکہ الزبتھ کو سپردخاک کر دیا گیا، ملکہ الزبتھ کا تابوت سینٹ جارج چیپل کے نیچے شاہی والٹ میں اتارا گیا۔

دعائیہ تقریب کے بعد شاہ چارلس سوم نے ملکہ کے پرچم کو تابوت پر رکھا، لارڈ چیمبرلین بیرن پارکر نے اپنی سرکاری چھڑی توڑ کر تابوت پر رکھ دی۔

شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد چیپل سے باہر آگئے، ملکہ الزبتھ کے انتقال پر آخری رسومات اور عوامی سوگ اختتام پذیر ہوگیا۔

شاہی والٹ ماضی کے کئی برطانوی بادشاہوں کی آخری آرام گاہ ہے، شاہی والٹ میں ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ بھی دفن ہیں۔

قبل ازیں ملکہ کا تابوت دعائیہ سروس کے بعد ویسٹ منسٹر ایبے سے ولنگٹن آرچ پہنچایا گیا، ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد تابوت کو تدفین کیلئے ونڈسر کیسل لے جایا گیا تھا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئیں۔ ملکہ کی آخری رسومات میں امریکا، کینیڈا، فرانس سمیت دنیا بھر سے تقریباً 500 معززین شرکت کر رہے ہیں۔

سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، گورڈن براؤن، ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے اور بورس جانسن بھی شریک ہیں۔

ملکہ برطانیہ کے تابوت کو رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبے لایا گیا۔

شاہ چارلس سوم، شہزادہ ولیم، ہیری گن کیرج کے پیچھے پیدل چل رہے تھے۔

ویسٹ منسٹرایبے میں دعائیہ سروس ڈین آف ویسٹ منسٹر ڈیوڈ ہوئلے نے کرائی۔

……………

لندن میں ملکہ ایلزبیتھ کی آخری رسومات جاری ہیں، جلوس جنازہ ویسٹ منسٹر ایبے سے روانہ ہوکر انکی آخری آرام گاہ سینٹ جارج چیپل کی طرف رواں دواں ہے۔

ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے سپرد خاک کردیا جائے گا جس کے ساتھ ہی ملکہ راج کے خاتمے کا اعلان ہوگا۔

ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، امریکی صدر جو بائیڈن، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت کئی عالمی رہنما شریک ہیں۔

. شہزادہ جارج اور شہزادی چارلیٹ اپنی پر دادی کے جنازے میں شریک ہیں

ویسٹ منسٹرایبے میں دعائیہ تقریب میں شاہی خاندان کے افراد نے شرکت کی، آخری رسومات کی ادائیگی کی تقریب بڑی اسکرینیں لگا کربراہ راست نشر کی جارہی ہے۔

. پرنس ولیم ملکہ الیزبتھ کی آخری رسومات میں شریک ہیں

پیر کو رائل نیوی کی سرکاری گن کیرج میں تابوت ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹرایبے منتقل کیا گیا، اس موقع نئے بادشاہ، شہزادہ ولیم ،ہیری اورشاہی خاندان کے سینئرارکان جلوس میں پیدل چلے۔

ویسٹ منسٹرایبے میں دعائیہ سروس کا اختتام بگل بجا کر کیا گیا، سارے برطانیہ میں دومنٹ کیلئے زندگی تھم گئی۔

جس کے بعد تابوت جلوس کی شکل میں لندن ہائیڈ پارک کارنرمیں واقع ولنگٹن آرچ لےجایا گیا۔ ہرایک منٹ بعد لندن کی بگ بین کی گھنٹی بجائی گئی، ہائیڈ پارک سے ہرمنٹ بعد توپوں کی سلامی دی گئی۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجےسینٹ جارج چیپل میں ملکہ کا شاہی تاج آخری بار ان سے جدا کردیا جائے گا۔

ملکہ برطانیہ کے تابوت کے آخری دیدار کیلئےلندن کی سڑکوں پر لاکھوں افرادکی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ویسٹ منسٹرایبے کے اطراف ٹرین سروس اور سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔

ملکہ کے جنازے کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور آخری رسومات کو سرکاری حیثیت دی گئی ہے، اس اہم موقع پر فوجی دستوں نے پولیس کے ساتھ سیکورٹی سنبھال رکھی ہے۔

اس سے قبل پیر کی صبح 6 بجےویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کے دیدار کا وقت ختم ہوا اورعوام کے لیے ہال کے دروازے بند کردئیے گئے تھے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ویسٹ منسٹر ہال میں موجود ملکہ ایلزبیتھ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے 5 روز کے دوران لاکھوں افراد نے یہاں کا رخ کیا۔

اس دوران کئی کلومیٹر طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں اور ہزاروں میل کا سفر کرکے لوگ اس مقام تک پہنچے۔

SHARE

LEAVE A REPLY