امریکہ کی شام میں کارروائی، ایران کی حامی مسلح تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری

0
1249

مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکہ کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شام میں ایران سے وابستہ عسکری تنظیموں کے نو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی فوج نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کے بعد شام میں دو مختلف مقامات پر حملے کیے گئے۔

امریکہ کی فوج نے شام اور عراق میں سرگرم ایران کی حامی عسکری تنظیموں پر ماضی میں بھی حملے کیے ہیں۔

رواں برس فروری میں ہی امریکہ نے اپنے فوجیوں پر ہونے والے ہلاکت خیز حملوں کے جواب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سمیت ایران سے منسلک تنظیموں کے 85 سے زائد ٹھکانوں کو شام اور عراق میں نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین کارروائی سے متعلق امریکی فوج نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں کی امریکہ اور اتحادی فورسز پر حملوں کی صلاحیت کو کم کریں گے۔ البتہ بیان میں حملوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY