معروف شیف زبیدہ طارق علالت کے بعد انتقال کر گئیں

0
1147

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 72سالہ زبیدہ آپا گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

زبیدہ طارق اپنے گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے کافی مشہور تھیں اور انہیں ’زبیدہ آپا‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

انہوں نے ٹی وی پر کئی شوز کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی ترکیبات اور ٹوٹکوں سے متعلق کئی کتابیں بھی تحریر کیں۔

خاندانی ذرائع نے کہا کہ زبیدہ آپا کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

 حیدر آباد دکن کی تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہونے والی زبیدہ آپا 9 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔

انکے معروف بہین بھائیوں میں انور مقصود، زہرہ نگاہ، سارہ نقوی اور فاطمہ ثریا بجیا ہیں

زبیدہ طارق چار اپریل انیس سو پینتالیس کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں۔انیس سو سینتالیس میں تقسیم ہند کے وقت ان کا خاندان پاکستان منتقل ہوگیا۔زبیدہ آپا کراچی کی پی آئی بی کالونی کے چھوٹے سے گھر میں اپنی پانچ بڑی بہنوں اور چار بھائیوں کے ساتھ رہائش پذیرہوئیں۔ ان کی شادی اکیس سال کی عمرمیں انیس سو چھیاسٹھ میں ان کے فرسٹ کزن طارق مقصود کے ساتھ ہوئی۔زبیدہ آپا نے بیٹی شاہا طارق اور بیٹے حسین طارق کو سوگوار چھوڑاہے

SHARE

LEAVE A REPLY