عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلی

0
257

ریٹائرڈ کرنل عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلی۔ کرنل بھٹی 8 ہزار 848 میٹر بلند چوٹی تسخیر کرنے والے چوتھے پاکستانی کوہ پیما ہیں۔
ریٹائرڈ کرنل عبدالجبار بھٹی دنیا کے ان عظیم کوہ پیماؤں کی صف میں اپنا نام درج کرادیا جنہوں نے 8 ہزار 848 میٹر دنیا کی بلند ترین چوتھی اپنے قدموں تلے روندنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
عبدالجباربھٹی اس سے قبل پاکستان کی کئی بلند پہاڑی چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔ انہوں نے ملک میں پیرا گلائڈنگ کے فروغ کیلئے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
اتوار کودوپہر تقریباً ڈھائی بجے کرنل بھٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی پر پہنچے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی کوہ پیما ہیں۔
سب سے پہلے سن 2000 میں ناظر صابر ساڑھے 8 ہزار میٹر بلند چوٹی پر قدم رکھ کر اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بنے تھے، جبکہ 2011 میں حسن صدپارہ نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سرکی۔ اس کے علاوہ 2013 میں ثمینہ بیگ یہ کارنامہ انجام دینے والی پاکستان کے پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں

SHARE

LEAVE A REPLY