ملتان کی مقبول ادبی تنظیم ادبی بیٹھک کے زیر اہتمام عالمی اخبار کی بارہویں سالگرہ کی مناسب سے غزالہ رشید، دلشاد نسیم، شاہین اشرف علی اور ڈاکتر نگہت نسیم کی شاٗع ہونے والی نئی کتابوں کا اجرا پندرہ فروری بروز جمعرات منعقد ہوا
اس محفل میں شہر کی چنیدہ شخصیات نے شرکت کی جنکا تعلق ہر طبقہ فکر سے تھا

صبح نوبجے بزریعہ ڈائیوو لاہور سے بس ملتان روانہ ہوئی دوپہر ڈھائی بجے ملتان پہنچ گئے بس ٹرمینل سے سیدھے ریڈیو پاکستان ملتان پہنچے جہاں اسٍتیشن کے سربراہ مختیار ملک، پروگرام مینجر ریاٍض میلسی، پروڈیوسر نسرین فرید اور عرفان نے استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جس کے بعد ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبے
دیکھے
اسٹیشن ڈاریکٹر مختیار حسین سے ملاقات کی اور چاے پی کر شیر شاہ روڈ پر واقع مہران ہوٹل پہنچ کر اپنا سامان رکھا اور فوری طور پر کپڑے بدل کر آرٹس کونسل ملتان پہنچ گئے پروگرام ختم ہونے کے بعد ٹی ہاوس میں کچھ دیر قیام کے بعد ہوٹل روانہ ہوگئے کھانا شیر شاہ روڈ پر چپلی کباب کھاے اور آیسکریم کھاتے ہوے ہوٹل پہنچ گئے صبح نو بجے پھر لاہور کی روانگی

ادبی تقریب کی نظامت معروف صحافی رضی الدین رضی نے کی جبکہ شاکر شاکر حسین شاکر نے صدر محفل لندن سے تشریف لاٗے جناب صفدر ھمدانی کی ہمہ جہت شخصیت کے بارے میں منفرد انداز میں گفتگو کی
شاکر کے علاوہ صفدر ھمدانی کے نشریاتی شاگردوں ریاٍض میلسی،،آصف کھیتران، قیصر نقوی اور اشرف علی کے علاوہ دیگر احباب نے جناب صفدر ھمدانی،ڈاکٹر نگہت نسیم شاہین اشرف علی کے بارے میں اپنےخیالات کا اطہار کیا
بعد ازاں سڈنی سے تشریف لائیں
ڈاکٹر نگہت نسیم اور کویت سے تشریف لانے والی شاعرہ شاہین اشرف علی اور لندن سے انے والے جناب صفدر ھمدانی نے خطاب کیا اور اپنی منتخب شاعری پیش کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ادنی بیٹھک کے روح رواں شاکر حسین شاکر نے اس محفل کی رپورٹ اس طرح کی ہے
سخنور فورم نے بیرون ممالک سے آئے ہوئے معزز شاعراور شاعرات کے اعزاز میں ایک اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا جسکی صدارت عالمی شہرت یافتہ شاعر ۔ادیب براڈکاسٹر جناب صفدر ہمدانی نے کی مہمانان خصوصی میں معروف شاعرہ شاہین اشرف اور.نگہت نسیم جبکہ نظامت کے فرائض جناب شاکر حسین شاکر۔اور جناب رضی الدین رضی نے ھمیشہ کی طرح اپنی خوبصورت گفتگو سےتقریب کو چار چاند لگا دیے اسیطرح تقریب سے خطاب کرنے والوں میں جناب سید سہیل عابدی ۔آصف خان کھتران۔قیصر نقوی۔مختار ملک۔ریاض میلسی۔اسرار چوہدری ۔ودیگر احباب نے معزز مہمانان ِگرامی کے فن اور شخصیت کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے انکی علمی و ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا آخر میں صدرِتقریب جناب صفدر ہمدانی نے سخنور فورم کے بانی و چئرمین رضی الدین رضی اور جنرل سیکرٹری شاکر حسین شاکر کی ملتان میں ادبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سخنور فورم کے منتظمین و ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔تقریب میں شریک مستحسن خیال۔تحسین غنی۔پروفیسر حمید رضا صدیقی۔مسیح اللہ جامپوری۔افتخار جعفری۔نوازش علی ندیم۔ضمیر ہاشمی۔رہبرصمدانی۔سرور صمدانی۔اشہر حسن کامران۔مرتضی زمان گردیزی۔ارشد بخاری۔ڈاکٹر محمد علی۔زاہد گردیزی۔عدیل الرحمن ملک۔محمد عثمان۔عدنان اسلم راقم الحروف قیصر عمران مگسی سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
رپورٹ
سید حیدر رضا رضوی













