سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کےغیرملکی اکاونٹس سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے کہا کہ شیل کمپنیزکوتوڑتےہتھوڑا نہ ٹوٹ جائے،اب چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہی رقم واپس لانے میں ہماری مدد کریں گے، کیوں نہ ملک کے 100بڑے لوگوں کوعدالت بلالیں؟
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پاکستانیوں کے غیرملکی اکاونٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے ملک کی کرنسی گر رہی ہے، غیرقانونی چینل سے لوگ پیسہ باہرمنتقل کرکے قانونی طریقے سے واپس لے آتے ہیں،اوپن مارکیٹ میں ڈالرخرید کر سب کچھ پاک کرلیاجاتاہے۔













