خواجہ برادران کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
629

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کا مزید سات روز کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 26 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

خواجہ برادران کے وکیل نے نیب کے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تفتتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،پیراگون سے خواجہ برادران کا کوئی تعلق نہیں،جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں،نیب کے پاس خواجہ سعد کا کوئی اکاونٹ نہیں ،جس کی تفتیش کرنی ہو۔

وکیل خواجہ برادران نے کہا کہ پیراگون سمیت جو بھی لین دین ہوئی اس کا رکارڈ موجود ہے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو تھوڑی دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرلی۔

خواجہ برادران کی آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے چوتھی پیشی تھی، گرفتاری کے بعد سے اب تک دونوں بھائی 38 دن کا جسمانی ریمانڈ کاٹ چکے ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفت گومیںخواجہ سلمان نےکہا کہحکومت کی نااہلی سامنے آگئی ،بڑے بڑے وعدے پورے نہیں کیے جارہے، پی ٹی آئی کی حکومت کی حقیقت پانچ ماہ میں ہی سامنےآگئی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے، اپوزیشن جتنی مضبوط ہو گی حکومت پر اتنا ہی دباؤ پڑےگااور کام کرےگی ،عمران خان صرف انتقام کی سیاست کر رہے ہیں، ان کا اپنے مخالفین کو گرفتار کرانےپر زور ہے

SHARE

LEAVE A REPLY