سیکورٹی فورسز کےکامیاب آپریشنز میں 6 دہشت گرد جہنم واصل

0
1333

سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک اورشمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک اورشمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کیے،اور جھڑپوں کے دوران 6 دہشت گردو ں کو ہلاک کر دیا۔

جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کےعلاقےمنزئی میں جھڑپ میں 3 اور شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،مارے گئے امن دشمن فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

بیان کے مطابق دونوں علاقوں میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ، اورعلاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ،اوردہشت گردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےفورسز سے بھرپور تعاون کے عزم اظہارکیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY