مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں سرینگر میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے تین نوجوان کو سرینگر کے علاقے چھتہ بل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔
اس سے پہلے بھارتی فوج کا ایک اہلکار بھی اسی علاقے میں ایک حملے میں زخمی ہوا تھا۔












