آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کر دی۔

میچ کے آخری روز بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں ناتھن لیون کی تباہ کن بولنگ کے باعث 157رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ آف اسپنر نے 60رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کیں جبکہ پیٹ کمنز اور اوکیفی نے 2۔2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے 87رنز کا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ میچ میں مجموعی طور پر13 وکٹیں لینے پر نتھن لیون کا میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔ کپتان مشفیق الرحیم 31، مومن الحق 29 اور صابر رحمٰن 24 رنز کے ساتھ کسی حد تک مزاحمت کرپائے۔

اوپنر تمیم اقبال اور آل رائونڈ شکیب الحسن سے ہوم سائیڈ کی امیدیں وابستہ تھی لیکن وہ بالترتیب 12اور دو رنز اسکور کرسکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY