داعش نے مانچسٹر میوزک کنسرٹ کے دوران خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جب کہ اس دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم ’’داعش‘‘ نے مانچسٹر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ’’خلافت کے سپاہی‘‘ نے انجام دی ہے
مانچسٹر پولیس کے چیف کانسٹیبل ایان ہاپکنز نے علی الصبح ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ دھماکا ایک خود کش حملہ آور نے کیا تھا جو کنسرٹ کے شرکاء میں موجود تھا اورموقع ہی پرہلاک ہوگیا جب کہ اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت خوفناک اورزوردارتھا جس سے ہرطرف دھواں چھا گیا۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مانچسٹردھماکے پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹردھماکا دہشت گردی کی کارروائی ہے، جس میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کونشانہ بنایا گیا، یہ واقعہ شمالی انگلینڈ پرہونے والا بدترین حملہ ہے، ہماری تمام ہمدردیاں دھماکے میں مرنے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں جب کہ کنسرٹ میں دھماکا بیمار ذہنوں کی بزدلانہ کاروائی ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ پولیس حملہ آوروں تک پہنچ چکی ہے، مانچسٹرمیں سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں اور امدادی کارکنوں نے کمال بہادری دکھائی جب کہ دھماکے میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کونشانہ بنایا گیا۔
وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے مانچسٹر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بال نے اسے خصوصا بدترین حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کے شہری مانچسٹر حملے پر شدید صدمے کا شکار ہیں۔
مانچسٹرًٰن کنسرٹ کے دوران خود کش حملے میں ملوث حملہ آور کی شناخت سلمان عبیدی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لیبیا سے بتایا جاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران خود کش حملے میں ملوث مبینہ خود کش حملہ آور کا نام سلمان عبیدی ہے جو برطانیہ میں قیام پذیر تھا تاہم اس کا تعلق لیبیا سے ہے،
مانچسٹر پولیس چیف کا کہنا ہے کہ سلمان عبیدی کی عمر 22 سال ہے اور اس کا خاندان لیبیا کے سابق صدر معمرقذافی کے دور میں برطانیہ آیا،سلمان عبیدی 1994 میں مانچسٹر میں پیدا ہوا جب کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ سلمان کا خاندان معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد واپس چلاگیا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ” ٹوئیٹر” پر پیر کے روز ایک نامعلوم اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئیٹ میں برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والے حملے سے 4 گھنٹے قبل اس حملے کے بارے میں اطلاع دی گئی۔ ٹوئیٹ کے ساتھ دہشت گرد تنظیم داعش کا پرچم بھی منسلک ہے جب کہ ابھی تک کسی جانب سے بھی اس خونی حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
انگریزی روزنامے “ڈیلی ایکسپریس” کے مطابق پیر کی شام 6:32 پر کی جانے والی ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ” کیا تم لوگ ہماری دھمکی بھول گئے ؟ یہ ہے منصفانہ دہشت گردی”۔
برطانیہ کے شمالی شہر مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم ۲۲ افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے تھے۔












