ایرانی صدر حسن روحانی نے تصدیق کی ہے کہ اگلے ایام کے دوران ایران کے دو سیٹلائٹس زمینی مدار کے لیے روانہ کیے جائیں گے۔ روحانی کے مطابق یہ ایران کے لیے ماحولیاتی معلومات کے حصول کا باعث ہوں گے۔

شمال مشرقی صوبے گلستان کے دورے کے دوران ایرانی صدر نے بتایا کہ دونوں سیٹلائٹس کو تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی میں تیار کیا گیا ہے۔ ایران کے وزیر مواصلات کے مطابق ان سیٹلائٹس کے نام پیام اور دوستی رکھے گئے ہیں۔ وزیر نے ان کے آزمائشی تجربات کو کامیاب قرار دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY