امریکی اورنیٹوفورسزکےکمانڈرجنرل اسکوٹ ملرنے اتوار کو افغان صوبہ ننگرہار کے گورنرسےملاقات کی ۔اس موقع پر جنرل اسکوٹ ملر نے گورنر ننگر ہار کو یقین دلایا کہ افغانستان سےممکنہ طور پر امریکی فوج کے انخلاء کے باوجودافغان فورسزسےتعاون جاری رہےگا ۔
اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں تعینات امریکی فورسز کے انخلا کے کوئی احکامات نہیں ملے ۔جنرل ملر نے کہا کہ افغانستان کیلئے ہمیشہ سیاسی حل پر زوردیا ۔
امریکی فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ سیاسی حل صرف افغانیوں کی آپس میں بات چیت سےہی نکلے گا۔افغان جنگ میں افغانیوں نےسب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے ،اب یہ ختم ہونےکاوقت آگیا ہے۔












