واز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ مقدمہ سنے گا۔

عدالت نے نواز شریف کی 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور کی تھی، سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت کی مدت 7 مئی کو ختم ہو جائے گی، نواز شریف نے عبوری ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں عدالت سے بیرون ملک جانے پر لگائی گئی پابندی ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نے ڈاکٹرز کی آراء اور میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی جمع کروا رکھے ہیں۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لئے ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا نواز شریف ملک نہیں چھوڑ سکے، وہ 6 ہفتے میں اپنی مرضی کا علاج کرا سکیں گے، نواز شریف 6 ہفتے بعد سرنڈر کریں گے، سرنڈر نہ کرنے پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY