ورلڈ کپ ہاکی 2018ء کے پول ’ڈی‘ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اہم میچ میں ایک۔ایک سے برابر ہوگیا۔

بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلے جارہے ایونٹ میں چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان اور ملائیشیا کے میچ میں پہلے تین کوارٹر تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔

چوتھے کوارٹر میں کھیل کے51ویں منٹ میں محمد عتیق نے شاندار فیلڈ گول کرکے پاکستان ٹیم کو ایک۔صفر کی برتری دلا دی، جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور صرف 4 منٹ بعد ہی ملائیشیا کے فیصل ساری نے پنالٹی کارنر پر گیند گول میں پھینک کر اسکور ایک، ایک کردیا اور میچ کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔

ورلڈ کپ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ ایک۔ایک سے برابر
پول ’ڈی‘ میں جرمنی 6پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، ہالینڈ تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان اور ملائیشیا کا ایک، ایک پوائنٹس ہے۔

پاکستان اپنا اگلا میچ اتوار 9 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان ٹیم کو جرمنی کے خلاف اپنے پہلے پول میچ میں ایک۔صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY