ترکیہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی، 5 افراد ہلاک،44 زخمی

0
1198

ترکی کے جنوب مشرقی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،آگ کے باعث پانچ افراد ہلاک اور چوالیس زخمی ہوگئے۔

دس زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے،مقامی حکام کے مطابق فصلوں کے باقیات کو جلانے کے دوران آگ پھیل گئی۔

تیز ہواؤں کے باعث آگ نے قریبی دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام کی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY