پنجاب کے محکمۂ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 249 کنفرم مریض ہیں۔

ایک اعلامیے میں ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ 176 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس وائرس سے متاثرہ 51 مریض لاہور، 2 مریض ملتان، 2 مریض راولپنڈی، 5 مریض گجرات، 3 مریض جہلم، 6مریض گوجرانوالہ میں موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا ہے کہ تمام کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں کو مکمل طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے ہوئے افراد گھروں میں آئسولیشن اختیار کریں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے آئے ہوئے ان افراد میں اگر آئسولیشن کے دوران کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمۂ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو اسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY