رمضان کا چاند نظر آگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

0
1347

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان، رمضان کا چاند نظر آ گیا ۱۹ فروری جمعرات کو پہلا روزہ ہو گا

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران شریک تھے

اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امورحافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹرحسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک ہیں۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے عوام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی اپیل کرتے ہوئےکہا تھا کہ ان شاءاللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز ہوگا۔

پشاور کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری رہے ترجمان سپارکو کے مطابق چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، آج آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند 5 بج کر 54 منٹ پر طلوع ہوگا اور 6 بج کر 52 منٹ تک دیکھا جا سکےگا ، لاہور اور گرد و نواح میں بادلوں کے باعث چاند نظر آنےکا امکان کم ہے۔

خیال رہے سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے، اسی طرح عراق، عمان، ترکیے، انڈونیشیا، ملائیشیا میں پہلا روزہ کل ہوگا، جبکہ آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔

مزید برآں بنگلا دیش، بھارت، جاپان، سنگاپور، آسٹریلیا، فرانس میں جمعرات کو روزہ رکھا جائے گا، جبکہ پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہورہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY