شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے جوہری تجربات کے مقام کو ڈائنامائٹ کے دھماکوں سے تباہ کر دیا ہے۔ امریکی براڈکاسٹر سی بی ایس کے مطابق اس کا ایک نمائندہ پنگے ری کے مقام پر موجود تھا جہاں اس نے متعدد دھماکے ہوتے ہوئے دیکھے۔

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یونہاپ نے اپنے نمائندوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح کے وقت پنگے ری میں جوہری تجربات کے لیے بنائی گئی ٹنل دھماکوں سے تباہ کر دی ہے۔

پیونگ یانگ نے یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کے درمیان متوقع ملاقات سے قبل خیر سگالی کے اظہار کے طور پر کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY