عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے باکسنگ رنگ میں جیت کے بعد انعامات کے اعلان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

عثمان وزیر نے حال ہی میں ’جیو پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی سے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے بارے میں بات چیت کی۔

دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ باکسنگ دنیا کا سب سے مشکل ترین اسپورٹس ہے، یہ کھیل لوگ زیادہ دیر کھیل نہیں پاتے، باکسنگ کے لیے آپ کو بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے حتیٰ کہ آپ ابلا ہوا کھانا کھا کھا کر غذاؤں کا ذائقہ ہی بھول جاتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY