منی لانڈرنگ کیس ، مزید 15 مشکوک اکاؤنٹس کا انکشاف

0
920

سندھ منی لانڈرنگ کیس میں انتہائی اہم پیشرفت ہوئی ہے، تحقیقات کے دوران مزید 15مشکوک اکاونٹس سامنے آئے ہیں جن میں سےبظاہر چار کے جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے.ان اکاونٹس سے مزید 6ارب روپے ترسیل ہوئے ہیں.

ایف آئی اے حکام کے مطابق اب منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے اکاونٹس کی تعداد 33جبکہ رقم 41ارب روپے ہوگئی ہے۔ سامنے آنے والے مزید 11اکاونٹس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں جعلی و بے نامی اکاونٹس کی تعداد 33ہوگئی ہے، منی لانڈرنگ کیس کی اب تک رقم 35سےبڑھ کر 41ارب ہوگئی ہے.

یہ چار اکاونٹس بھی سمٹ، یو بی ایل اور سندھ بنک کے ہیں جبکہ پچھلے 29اکاونٹس بھی انھی بنکس کے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بتاتے ہیں کہ ان چار اکاونٹس میں 6ارب روپے کی رقم آئی بھی اور گئی بھی ، حکام کے مطابق نئے انکشاف شدہ 4اکاونٹس میں سے کچھ مزید اومنی گروپ کے ہیں .

سامنے آنے والے نئے 11اکاونٹس کی بھی تحقیقات جاری ہیں ، یہ نئے اکاونٹس منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں.

ان اکاونٹس سے زرداری گروپ کے اکاونٹ میں 9کروڑ کی رقم کی ترسیل ہوئی۔۔ زرداری گروپ کو 9 کروڑ کی ترسیل دو کمپنیوں کے جعلی یا بےنامی اکاونٹ سے ہوئی۔

پہلے سے درج منی لانڈرنگ کے مقدمے اور نئی انکوائری میں زرداری گروپ کو 12کروڑکی ترسیل سامنے آئی ہے۔

اس پیشرفت پر حکام کا کہنا ہے کہ نئے سامنے آنے والے اکاونٹس کی ٹھوس تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ایف بی آر سے ان اکاونٹس کے مالکان کا ڈیٹا مانگا گیا ہے اور پھر انھیں نوٹسز دے کر طلب کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY