سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی طرف سے ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ جاری

0
1211

ملک بھر سے مختلف سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی طرف عام انتخابات 2024 کے لئے ووٹ ڈالے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ووٹ کاسٹ کیا اور اپنے ووٹ کے جمہوری حق کو استعمال کرنے کی اہم اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں حصہ لینا ایک اسلامی فریضہ اور آئینی ذمہ داری ہے۔

شریف فیملی

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا ووٹ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں کاسٹ کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں اور انہوں نے بھی اپنا ووٹ اسی پولنگ سٹیشن میں کاسٹ کیا۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی حلقہ این اے 128 کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈی آئی خان ) میں اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مراد علی شاہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیہون کے پولنگ اسٹیشن واہڑ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ صوبائی دارالحکومت میں بوائز اسکاؤٹس ہیڈکواٹر کے پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کیا۔

آصفہ زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ زرداری نے نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور عوام سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں آصفہ کا کہنا تھا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY